سلام آباد: پی ٹی اے نے3سے کم سموں کیلیے تصدیق کی تاریخ14اپریل تک بڑھا دی۔3سے زائد سمیں رکھنے والے 26فروری تک تصدیق کراسکیں گے۔پی ٹی اے کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ملک بھر میں سموں کی بائیومیٹرک تصدیق کا عمل جاری ہے جس کی آخری تاریخ 26 فروری مقرر تھی۔ پی ٹی اے نے عوام کی سہولت کیلیے مقررہ تاریخ میں توسیع کردی ہے تاہم جن لوگوں کے پاس3سے زائد سمیں ہیں ان کیلیے تاریخ میں توسیع نہیں کی گئی اور ایسے افراد26فروری تک ہی سموں کی تصدیق کراسکیں گے جبکہ 3سے کم سمیں رکھنے والے افرادکو مہلت ملے گی جو14اپریل تک تصدیق کرا سکیں۔


Sponsored Links